اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، سابق وزیر نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کی استدعا کی تھی

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:57

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق وزیر مخدوم شہاب الدین کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر پر فیصلہ سنایا۔مخدوم شہاب الدین نے عدالت سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کی استدعا کی تھی۔ دائر درخواست میں مخدوم شہاب الدین نے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کے لیے درج کئے گئے تھے۔ عدالت نے مخدوم شہاب الدین کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :