اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:23

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا‘ مخدوم شہاب الدین نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں پی پی پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی نے سنایا۔ مخدوم شہاب الدین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔ مخدوم شہاب الدین نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔