ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر میں کرسمس اور سال نو کی مناسبت سے خصوصی شو کا انعقاد

ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل مہمان خصوصی تھے

جمعرات 28 دسمبر 2017 23:05

ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر میں کرسمس اور سال نو کی مناسبت سے خصوصی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو ریڈیو پاکستان کی ایکسٹرنل سروس کے زیر اہتمام کرسمس اور سال نو کی مناسبت سے خصوصی شو کا انعقاد کیا گیا۔ ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر پروگرام ریڈیو پاکستان فیاض بلوچ، معروف کارٹونسٹ نگار نذر، ریڈیو پاکستان کے ایکسٹرنل سروس کے کنٹرولر غلام مرتضیٰ قریشی، دیگر سینئر حکام اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور ان کے اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں مسیحی برادری کے مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ اپنے ریمارکس میں مسیحی برادری کے مذہبی رہنمائوں نے کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کے انعقاد کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خصوصی پروگرام پیش کئے گئے جبکہ کرسمس کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شفقت جلیل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کرسمس اور سال نو کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اسی جذبے کے تحت عید، کرسمس اور دیگر مذہبی تہواروں کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ خصوصی شو کے دوران معروف گلوکار مجید منصور نے مذہبی و دعائیہ گیت گائے اور حاضرین سے داد وصول کی۔ اس موقع پر متعدد سکولوں کے طلباء و طالبات نے نغمے بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :