ادیب ،دانشور اور شاعر اس وقت ملک کی پہلی دفاعی لائن اورفاورڈ ٹروپس ہیں، میجر عامر

یہ پروپیگنڈا وارکازمانہ ہے ہماری ناکامی یہ ہے کہ دشمن کاجھوٹ ہمارے سچ پر حاوی ہوچکاہے اہل حرف وقلم کو آگے آکر ہاری ہوئی اس جنگ کی کمان سنبھال کر اسے فتح میں بدلنا ہوگا ، سابق آئی ایس آئی سٹیشن چیف بدامنی اور داخلی عدم استحکام ہیںبدامنی کے بارے میںہمیں اس ڈاکٹر سے رجوع کرناہوگا جو اس مرض کاعلاج جانتاہے وہ خوداس سے متاثربھی ہے، مئوثربھی ہے، اسے پتہ ہے کہ کب اورکہاںنشتر لگاناہے ،کہاںمرہم پٹی کرنی ہے، شخص ہمارے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جہادافغانستان کو گالی دینے والے پرویز مشرف برطانیہ اور امریکہ کو ڈرائی کلین کررہے ہیںاگریہاںسے انگریزوں کونکالناجہادتھا تو پھرافغانستان سے روس و امریکہ کو نکالنے کوگالی کیوںبنایاجارہاہے،خانہ فرہنگ ایران میںاباسین آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

جمعرات 28 دسمبر 2017 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) ممتاز دفاعی تجزیہ کار اور آئی ایس آئی اسلام آبادکے سابق سٹیشن چیف میجر عامرنے کہاہے کہ ادیب ،دانشور اور شاعر اس وقت ملک کی پہلی دفاعی لائن اورفاورڈ ٹروپس ہیں یہ پروپیگنڈا وارکازمانہ ہے ہماری ناکامی یہ ہے کہ دشمن کاجھوٹ ہمارے سچ پر حاوی ہوچکاہے اہل حرف وقلم کو آگے آکر ہاری ہوئی اس جنگ کی کمان سنبھال کر اسے فتح میں بدلنا ہوگا وہ گذشتہ روز خانہ فرہنگ ایران میںاباسین آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پروفیسر نذیر تبسم اور جمیل مرغز نے بھی اظہار خیال کیا میجرعامر نے کہاکہ ہمیں اس وقت دوبڑے مسائل کاسامناہے جو بدامنی اور داخلی عدم استحکام ہیںبدامنی کے بارے میںہمیں اس ڈاکٹر سے رجوع کرناہوگا جو اس مرض کاعلاج جانتاہے وہ خوداس سے متاثربھی ہے اور مئوثربھی ہے اور اسے پتہ ہے کہ کب اورکہاںنشتر لگاناہے اورکہاںمرہم پٹی کرنی ہے اور وہ شخص ہمارے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں انہوںنے کہاکہ عدم استحکام کی بنیاد ی وجہ جمہوریت اور اسلام کے ساتھ کھلواڑ ہے آج کے سیاہ کے کل کاسفید ثابت کرنے والے جمہوریت کے چیمپیئن اور سیاسی اسلام کے پیروکاروںنے عوام میںانتہائی درجہ کی مایوسی پھیلائی رکھی ہے ایک بڑ ی مذہمی جماعت پی ٹی آئی کی حلیف ہے اور دوسر ی بڑی مذہبی جماعت ن لیگ کی شراکت دار ہے اب دونوؒںایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اکٹھے ہوکر ایک دوسر ے کے حلیفوںکو سرعام گالیاں دینے لگ جائیں گی ساتھ ہی ایک دوسرے کو ڈرائی کلین کرتی رہیں گی انہوں نے کہاکہ اہل حرف وقلم کافرض ہے کہ وہ ا س دوغلے پن کے خلاف بھی پوری جرات کیساتھ میدان میںنکلیںاور اسلام کے نام پر مر مٹنے والے سادہ لوح پختونوںکو ورغلانے والوںسے پوچھیںکہ پختونوں نے جب 2002میں اسلام کے نام پر انکو اقتدار دیاتھا تو انہوںنے کہاں کہاں شریعت نافذ کی انہوںنے کہاکہ جہادافغانستان کو گالی دینے والے پرویز مشرف برطانیہ اور امریکہ کو ڈرائی کلین کررہے ہیںاگریہاںسے انگریزوں کونکالناجہادتھا تو پھرافغانستان سے روس و امریکہ کو نکالنے کوگالی کیوںبنایاجارہاہے انہوںنے کہ مجھے اپنے بزرگوںسے وراثت میں جوچیزیں ملی تھیں اسلام اورپاکستان ان دونوؒںکے لیے لڑنا انتہاپسندی ہے تو میں سب سے بڑا انتہاپسند ہوں انتہاپسندی ستر کے عشرے میں بھی جب حیات شیرپائو کو شہیدکیاگیا اور مردان کے بینک میں پچاس سے زائدبے گناہوںکو ماراگیا 80کے عشرے میںبھی انتہاپسندی تھی جب مرتضیٰ بھٹونے کابل ایئر پورٹ پر کیپٹن رحیم کو مارا اور چھ ہزار سے زائدپاکستان مارڈالے تھے یہ انتہاپسندی آج بھی موجودہے اور مجھے اس قسم دہشتگردی سے بنفس نفیس لڑنے کااعزاز حاصل ہے انہوں نے کہاکہ فاٹا کے بچوںکو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو ہمار ے بچوںکو حاصل ہیںتیراہ میںبمباری کرکے 80اہل وطن شہیدکیے گئے باجوڑ میںمدرسہ کے 85طلبہ شہیدکیے گئے فاٹا کے پندرہ صحافی مارے گئے کسی نے انکے لیے شمع جلائی حکومت کے جڑواں لاڈلے کہتے ہیں کہ فاٹاکے انضمام سے افغانستان ناراض ہوجائے گا جبکہ اسی شہر پشاور میںافغان سفارتکار نے کہاکہ انضمام پاکستان کااندرونی مسئلہ ہے پختونوں کے نام نہاد رہنما پختونوںکے قاتلوںکانام لینے سے کیوںڈرتے ہیں انہوںنے کہاکہ نپولین نے کہاتھاکہ فوج پیٹ کے بل رینگتی ہے کس قدرافسوس کامقام ہے کہ اس شہر میںہماری فرسٹ ڈیفینس لائن یعنی اہل حرف وقلم کی دیگر ضروریات پوری ہوناتو درکنا ر انکی کسی تقریب کے لیے کوئی جگہ تک میسر نہیں شکر ہے کہ یہ کمی ہمارے ایرانی بھائیوںنے پور ی کردی ہے انہوں نے منتظمین سے درخواست کی کہ احمد فراز اور محسن احسان کے نام سے بھی ایوارڈ شروع کریں جن کی انعامی رقم میں اپنی جیب سے ادا کرتارہوں گا ۔