لانگ مارچ نے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ،معاہدے سے ہٹ گئے تو حکومت کی گردن پکڑینگے،آغا علی رضوی

جمعرات 28 دسمبر 2017 20:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ نے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ،معاہدے سے ہٹ گئے تو حکومت کی گردن پکڑینگے،یاد گار شہدا پر احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان کے لوگوں کے جذبات نے یادگار شہدا چوک کو تحریر چوک میں تبدیل کر دیا ہے اور جب لانگ مارچ نے گلگت کا رُخ کر لیا تو حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی تھی انہوں نے کہا کہ عوام کے اتحاد نے ثابت کر دیا کہ حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حفیظ سرکار پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں ہے اور نہی ہی ہم ان کے بھروسے پر واپس آگئے ہیں ہمیں جن شخصیات نے یقین دلایا ہے وہ کھبی بے وفائی نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ سرکار نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو گردن سے پکڑ کر اسکی کشتی کو غرق کردینگے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اگر اتحاد کا یہ عالم رہا تو ہم آئینی حقوق بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :