صومالیہ میں امریکی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیرہ عسکریت پسند ہلاک

امریکا اپنے اتحادیوں ، اپنے شہریوں کی حفاظت ، دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب اور جائز آپشنز کا استعمال جاری رکھے گا، افریقی کمانڈر

جمعرات 28 دسمبر 2017 19:39

صومالیہ میں امریکی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیرہ عسکریت پسند ہلاک
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) صومالیہ میں امریکی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیرہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ملک کے شمال مغربی علاقے میں الشباب کے عسکریت پسندوں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجیمیں 13 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افریقی کمانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور اپنے شہریوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب اور جائز آپشنز کا استعمال جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ رواں برس امریکا کی جانب سے صومالیہ میں 34 ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں۔۔