سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے وٹس ایپ صارفین کو خبردار کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 28 دسمبر 2017 16:33

سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے وٹس ایپ صارفین کو ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 دسمبر 2017ء) ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے ریاست میں بڑھتی ہوئی ہیکنگ کی واردات کو دیکھتے ہوئے اسمارٹ فون اور موبائل ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کو متعدد مشورے دیئے ہیں۔ خاص طور پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ کا کہناہے کہ صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو ہیکنگ سے بچانے کیلئے واٹس ایپ ایپلی کیشن میں داخل ہونے کیلئے شناخت کی دہری خصوصیت کو موثر کریں۔

اتھارٹی نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ جن تک آپکو یقین نہ ہو کہ پیغام بھیجنے والے کی جانب سے آپکو کسی قسم کا کوئی خدشہ نہ ہے اُس وقت تک اس کی جانب سے بھیجے گئے کسی بھی لنک کو کلک نہ کیا کریں۔ نجی معلومات اور موبائل نمبر غیر یقینی ویب سائٹس کو بتانے سے گریزکریں۔

متعلقہ عنوان :