صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ،13 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

جمعرات 28 دسمبر 2017 15:31

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں13عسکریت پسند ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ملک کے شمال مغربی علاقے میں الشباب کے عسکریت پسندوں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکا اپنے اتحادیوں اور اپنے شہریوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب اور جائز آپشنز کا استعمال جاری رکھے گا۔