ریا ست جمو ں کشمیر متنا زعہ علا قہ ہے‘ یہا ں پر نفا ذ ٹیکسزعوام کی فلا ح و بہبو د کیلئے استعمال ہو نے کی بجائے قابض طاقتو ں اور وفادارو ں کی عیا شیو ں پر خر چ ہو رہے ہیں‘ گلگت بلتستان میں ٹیکسز کیخلا ف جاری عوامی تحریک کی پرزو حما یت کر تے ہیں

جے کے ایل ایف کے چیئرمین صابر کشمیری ایڈووکیٹ کا بیان

جمعرات 28 دسمبر 2017 15:16

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) جے کے ایل ایف کے چیئرمین صابر کشمیری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریا ست جمو ں کشمیر متنا زعہ علا قہ ہے ۔ یہا ں پر نفا ذ ٹیکسزعوام کی فلا ح و بہبو د کے لئے استعمال ہو نے کے بجائے قابض طاقتو ں اور ان کے وفادارو ں کی عیا شیو ں پے خر چ ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے خلا ف جاری عوامی تحریک کی پرزو حما یت کر تے ہیں ۔

آزاد کشمیر کے تا جر سول سو سا ئٹی بھی اس لو ٹ مار کے خلا ف حکمتِ عملی تر تیب دے تا کہ بڑے پیما نے پر لیے جا نے والے ٹیکسز کو یا تو عوامی فلا ح و بہبو د پر خر چ کیا جا ئے دوسری صو رت میں ٹیکسز سے انکار کیا جا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے میڈیا کو جاری کر دہ اپنے تحریری بیان میں کیا ۔ چئیر مین جے کے ایل ایف نے گلگت بلتستان کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی اپنی حقوق کے لئے شروع کی جا نے والی تحریک ریاست جمو ں کشمیر کے با قی اکائیو ں کے باسیو ں کے لئے ایک بہترین مثال ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک ریاستی وسائل ریاستی عوام پر خر چ نہیں ہو تے ۔ بھوک غربت اور بے روزگاری سے نجا ت ممکن نہیں ہے ۔ قابض قوتیں نا صرف کشمیر ی قوم کو مجبو ر و محکو م رکھنا چا ہتی ہیں بلکہ اپنے سامراجی اقدامات سے انہیں اس قدر مسائل میں دھکیل رہی ہیں تا کہ وہ معا شی مسائل کی دلدل میں پھنسے رہیں اور جا برانہ قبضہ کے خلا ف مزاحمتی تحریک کو منظم نہ کر سکیں ۔ لہذا ضروری ہے کہ قومی آزادی کی لڑائی کو ہر محاذ پر منظم کیا جا ئے ۔ جے کے ایل ایف کشمیر یو ں کی معاشی ، معاشر تی ، سیاسی اور قومی آ زادی کو ممکن بنانے کے لیے جدو جہد کو آگے بڑھا رہا ہے اور جدو جہد کو منطقی انجا م تک پہنچا نے کے لیے ہر قسم کی قر بانی کے لیے تیار ہیں۔