شام میں داعش کے خلاف روسی آپریشن اختتام پذیر

اگلا مشن ’النصرہ فرنٹ‘ کو ختم کرنا ہی: روسی وزیرخارجہ

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کو شکست دینے کے بعد ان کا اگلا مشن القاعدہ کے مقرب گروپ ’النصرہ‘ کو ختم کرنا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا ایک بڑا مقصد داعش کے خلاف جنگ تھی۔

داعش کے خلاف جاری کارروائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اب اگلا مشن النصرہ کو ختم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سیرگئی لافروف نے کہا کہ سوچی میں آئندہ ماہ ان کے ملک کی تجویز پر شامی گروپوں میں بات چیت فریقین کو کسی فارمولے پر متفق کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کی مذاکرات کی مساعی جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جاری امن مساعی میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔خیال رہے کہ شامی اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے آئندہ ماہ سوچی میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شامی اپوزیشن کے سرکردہ رہ نما احمد الجربا نے کہا کہ سوچی کانفرنس میں ہونے والی بات چیت جنیوا مذاکرات کی اساس پر ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :