مقبوضہ کشمیرمیںگزشتہ چار برس کے دوران بھارتی فورسز کے 4 سو 18اہلکاروں نے خود کشی کی، بھارت کا اعتراف

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:13

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چار برس کے دوران بھارتی فورسز کے 4سو 18اہلکاروں نے خود کشی کی ہے ۔ خود کشی کرنے والوں میں 3سو 35کا تعلق فوج سے تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے ایک سوال کے جواب میں بھارتی ایوا ن زیریں کو بتایاکہ گزشتہ چار برس کے دوران بھارتی فورسز کے 41ہزار 9سو 60اہلکاروں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دیں جن میں سے 38ہزار 9سو 42فوج سے،2ہزار 5سو42ائر فورس جبکہ 4سو56بحریہ سے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران خود کشی کرنے والے کل چار سو اٹھارہ اہلکاروں میں سے 3سو 35کا تعلق فوج ، 67کا فضائیہ جبکہ 16کا بحریہ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2016میں سب سے زیادہ 104اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ رواں برس اب تک 69اہلکاروں نے خود کشی کی۔

متعلقہ عنوان :