ارجنٹائن،ایکسپورٹ چیمبر میں دھماکا،ایک شخص ہلاک،17زخمی

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:09

سین مارٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) ارجنٹائن میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا ارجنٹائن کے ساحلی علاقے سین مارٹن کے ایکسپورٹ چیمبرز میں قائم ایک سیریل پلانٹ میں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ سترہ زخمی ڈاک ورکرز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ارجنٹینا سیریل اور خوراک کی دیگر اشیا بنانے کیلئے جنوبی امریکا میں مشہور ہے۔

متعلقہ عنوان :