روس کا شام میں دو مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا اعلان

ہوائی اڈوں کی منظوری صدر پیوٹن دے چکے ہیں،طرطوس اور حما ملٹری اڈوں پر اپنے فوجیوں کی مستقل موجودگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:06

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے، اڈوں کی منظوری صدر پیوٹن دے چکے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس نے شام میں دو فوجی اڈوں طرطوس اور حما ملٹری میں اپنے فوجیوں کی مستقل موجودگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

روسی چیف آف اسٹاف نے گزشتہ ہفتے ان دونوں فوجی اڈوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اب ہم نے انہیں اپنے مستقل فوجی اڈے بنانے کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی منظوری روسی صدر ولادیمیرپیوٹن پہلے ہی دے چکے ہیں۔شام میں طرطوس کے اڈے پر بیڑے کی کمک کے مرکز کی توسیع کے حوالے سے روس اور شامی حکومت کے درمیان معاہدے کی توثیق ہوچکی ہے، اس معاہدے کے تحت طرطوس کی بندرگاہ پر ایک وقت میں روس کے 11 جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کی اجازت ہو گی جن میں ایٹمی توانائی سے کام کرنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :