سیاسی رہنما سماجی نیٹ ورک کو احتیاط سے استعمال کریں، بارک اوباما

دنیا میں بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے،عوامی عہدوں پر فائز رہنما زیادہ وقت انٹرنیٹ کو نہ دیں،بارک اوباما

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:06

سیاسی رہنما سماجی نیٹ ورک کو احتیاط سے استعمال کریں، بارک اوباما
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے سوشل میڈیا کے خطرات سے خبردار کیا ہے اور کہاہے کہ سیاسی رہنما سماجی نیٹ ورک کو احتیاط سے استعمال کریں، دنیا میں بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے، عوامی عہدوں پر فائز رہنما زیادہ وقت انٹرنیٹ کو نہ دیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری نے صدارت کا منصب چھوڑنے کے بعد سابق امریکی صدر بارک اوباما سے پہلا انٹرویوریڈیو کیلئے کیا۔

اوباما نے ایک سوال پر ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا۔ عوامی عہدوں پر فائز رہنما ئو ں کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے۔ اور زیادہ وقت انٹرنیٹ کو نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا ان سمیت تمام رہنما ئو ں کا انٹرنیٹ پر ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہئے۔اور دنیا میں بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے۔ایک سوال پر امریکی صدر نے کہاکہ دو مرتبہ صدر رہنے کے بعد عہدہ چھوڑنے پر خوش ہوں ۔

متعلقہ عنوان :