مالی گائو ں دھماکہ کیس،بھارتی عدالت نے بھارتی فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل کی درخواست مسترد کر دی

پروہت سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلے گا،تمام ملزمان کے خلاف پندرہ جنوری کو فرد جرم بھی دوبارہ عائد کردی جائے گی،بھارتی عدالت

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:06

مالی گائو ں دھماکہ کیس،بھارتی عدالت نے بھارتی فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) بھارتی عدالت نے مالی گائو ں دھماکہ کیس میں بھارتی فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پروہت کی بریت کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پروہت سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت نے سماعت کے دوران قرار دیاکہ لیفٹیننٹ کرنل پروہت، سادھوی پراگیا سنگھ اور دیگر چھ ملزمان کے خلاف دھماکہ کیس دوبارہ چلایا جائے گا اور تمام ملزمان کے خلاف پندرہ جنوری کو فرد جرم بھی دوبارہ عائد کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

کرنل پروہت اور ان کے ساتھیوں نے دو ہزار آٹھ میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مالی گاں میں شب برات کے موقعے پر قبرستان میں دھماکہ کیا تھا۔ دھماکے میں پینتیس افراد جان سے گئے اور ایک سو پینتیس زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کا الزام مسلمانوں پر عائد کیا تھا اور متعدد مسلمانوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دھماکے میں ہندو شدت پسند ملوث تھے۔ممبئی کی این آئی اے عدالت نے تین ملزمان کو بری قرار دے دیا جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ دوبارہ چلایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :