کابل کے ثقافتی مرکز میں 2 بم دھما کے ، 40افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی

دھماکے میں 3 صحافی بھی جاں بحق‘کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی

جمعرات 28 دسمبر 2017 14:06

کابل کے ثقافتی مرکز میں 2 بم دھما کے ، 40افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں40افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق جمعرات کی دوپہر دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکے ہوئے۔پہلا دھماکا کابل کے علاقے برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا مسجد کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں دھماکوں میں 3صحافیوں سمیت 40افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

افغان وزارت داخلہ نے دونوں دھماکوں میں 5 افراد کے ہلاک اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ اسپتال حکام کے مطابق دھماکوں کے 18 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ا بھی تک کسی نے بھی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10بجے ہوا۔