سعودی عرب ، جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ مئی 2018 میں کھلنے کے لیے تیار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 28 دسمبر 2017 13:25

سعودی عرب ،  جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ مئی 2018 میں کھلنے کے لیے تیار
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 دسمبر 2017ء) سعودی عرب میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کی سربراہ عبدالحاکم ال تمیمی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جدہ کا نیا بین الاقوامی کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ مئی 2018 میں کھول دیا جائے گا۔ عبدالحاکم ال تمیمی نے یہ اعلامیہ مکہ المکرمہ میں ہونے والی تعمراتی منصوبوں کی کانفرنس کے دوران جاری کیا۔ ال تمیمی نے کہا کہ حج اور عمرہ کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے ریاست میں آنے اور باہر جانے کے لیے ہوائی نقل وحمل بہترین ذریعہ ہے۔

2017 میں 1,648,906افراد حج کی ادائیگی کے لیے ہوائی سروس کے ذریعے  ریاست میں داخل ہوئے جبکہ 5,664208 افراد عمرے کی غرض سے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنگ عبدالعزیزبین الاقوامی ائیر پورٹ ایک میگا پراجیکٹ ہے جو کہ 810,000 مربع میٹر کے ٹرمینلز پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 200 کاونٹرز بنائے گئے ہیں اور خودکار سروس کے لیے 80 کاونٹرز موجود ہیں۔

اس ائیر پورٹ پر ایک ساتھ 70 ہوائی جہاز اتر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی ال تمیمی نے طائف ائیر پورٹ کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔ ال تمیمی نے بتایا کہ طائف ائیرپورٹ کو نجی حثیت دی گئی ہے اور یہ حج و عمرہ کے لیے آنے والے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار کرئے گا ۔ ال تمیمی نے مزید بتایا کہ طائف ائیرپورٹ دسمبر 2020 تک عوام کے لیے کھولے جانے کی امید ہے۔ ال تیمی نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں طائف ائیر پورٹ کو حج و عمرہ کے لیے آنے والے ہزاروں لوگ استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :