چینی پولیس کا کنٹرول یکم جنوری سیحکمران پارٹی سنبھال لے گی

جمعرات 28 دسمبر 2017 13:22

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) یکم جنوری 2018 سے چین کی مسلح پولیس کا کنٹرول حکمران کمیونسٹ پارٹی سنبھال لے گی۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق 2017 کے اختتام تک ملکی پولیس کا انتظامی کنٹرول ایک حکومتی ادارے اسٹیٹ کونسل کے ہاتھ میں رہے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا خیال ہے کہ پولیس کے انتظامی کنٹرول میں تبدیلی سے صدر شی جن پنگ اور کمیونسٹ پارٹی کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہو جائے گی۔ یکم جنوری سے چینی پولیس کمیونسٹ پارٹی کے زیر نگرانی چلنے والے اہم سرکاری ادارے سینٹرل ملٹری کمیشن کے ماتحت کر دی جائے گی۔ اس کمیشن کے سربراہ صدر شی جن پنگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :