گلگت میں حکومت سے کامیاب مذاکرات ،لانگ مارچ سکردو واپس مڑ گیا

بدھ 27 دسمبر 2017 22:08

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2017ء) گلگت میں حکومت سے کامیاب مذاکرات ،لانگ مارچ سکردو واپس مڑ گیا ،نوٹیفکیشن تک احتجاجی جلسے اور ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایڈپٹشن ایکٹ 2012کیخلاف بلتستان ڈویژن میں 7روزہ شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے اور چھٹے روز سکردو سے گلگت کی جانب تاریخی لانگ مارچ شروع ہو گیا تھا اور ہزاروں افراد نے روندو میں پڑائو ڈال دیا تھا جہاں جلسے کے بعد مظاہرین نے گلگت روانہ ہونا تھا تا ہم ان کی روانگی سے قبل ہی گلگت میں حکومت اور تاجروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جہاں تاجر رہنمائوں کو ٹیکس میں ضروری ترامیم کی یقین دہانی کے بعد لانگ مارچ نے واپس سکردو کا رخ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر تاجروں کے ذرائع نے واپسی کی تصدیق کر تے ہوئے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے تک احتجاج برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :