Live Updates

عمران خان نے NA-154سے علی ترین کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 27 دسمبر 2017 20:13

عمران خان نے NA-154سے علی ترین کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 27دسمبر2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے NA-154سے علی ترین کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد NA-154کی سیٹ خالی ہو چکی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کی نااہلی کے کچھ روز بعد ہی انکے بیٹے علی ترین کو پارٹی کی جانب سے اس حلقے کا نیا امیدوار ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔کچھ روز پہلے NA-154کے ضلعی رہنماؤں نے ضمنی الیکشن میں علی ترین کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی متعلقہ کمیٹی نے بھی علی ترین ہی کو NA-154سے الیکشن لڑوانے کی حمایت کی تھی اور پارٹی چئیرمین کو سفارش کی تھی کہ وہ علی ترین کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظور ی دی جائے ۔بالآخر چئیر میں تحریک انصاف نے اس بات کی حتمی منظوری دے دی ہے کہ NA-154سے علی ترین ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :