آئندہ عام انتخابات مشکوک دکھائی دے رہے ہیں ، اللہ کرے وقت پر ہو جائیں ‘ حمزہ شہباز

بدھ 27 دسمبر 2017 21:59

آئندہ عام انتخابات مشکوک دکھائی دے رہے ہیں ، اللہ کرے وقت پر ہو جائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماورکن قومی اسمبلی حمز ہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مشکوک دکھائی دے رہے ہیں مگر اللہ کرے کہ وقت پر ہو جائیں ، سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حمزہ شہباز رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں بیٹے کی شاد ی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ کرے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہو جائیں اور جیت انشاء اللہ حق اور سچ کی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔