صومالیہ، امریکی فضائیہ کی کارروائیمیں 13 جنگجو ہلاک

بدھ 27 دسمبر 2017 20:01

صومالیہ، امریکی فضائیہ کی کارروائیمیں 13 جنگجو ہلاک
مو غا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2017ء) افر یقی ملک صومالیہ میں ایک امریکی فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 13 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق افریقہ کے لیے امریکی کمان کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اتوار کی صبح کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈرون نے کیسمائیو کے علاقے سے پچاس کلومیٹر شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ رواں برس امریکا کی جانب سے صومالیہ میں 34 ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :