کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد جان ولی عرف شینا افغانستان میں مارا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 دسمبر 2017 19:30

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27دسمبر2017ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد جان ولی عرف شینا افغانستان میں مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ خطرناک دہشت گرد افغانستان میں مارا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ دہشت گرد جان ولی عرف شینا پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک تھا جو افغانستان میں مارا گیا ہے۔ جان ولی عرف شینا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے آپریشنز کے بعد افغانستان فرار ہو گیا تھا۔