الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا آغاز 15جنوری سے کرے گا

پہلے مرحلے میں 73لاکھ 60ہزار 279 افراد کا نام بطور ووٹر درج کیا جائے گا

بدھ 27 دسمبر 2017 18:53

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا آغاز 15جنوری 2018سے کرے گا، پہلے مرحلے میں 73لاکھ 60ہزار 279 افراد کا نام بطور ووٹر درج کیا جائے گا جبکہ وفات پانے والی9 لاکھ 23ہزار 947 ووٹرزکانام انتخابی فہرستوں سے حذف کیا جائے گا ،نظر ثانی کے بعد انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد 10کروڑ 40لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا آغاز 15جنوری 2018سے کرے گا انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے پہلے مرحلے میں تصدیقی عمل کے بعد 73لاکھ 60ہزار 279 افراد کو بطور ووٹر درج کیا جائے گا اور9 لاکھ 23ہزار 947 ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے حذف کیا جائے گا جن کی فوتگی یونین کونسلوں اور نادرامیں درج ہے، دوسرے مرحلے میں تمام انتخابی فہرستوں کو ہر ضلع کے مقرر کردہ ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کیا جائے گاتاکہ رائے دہندگان انتخابی فہرستوں کا جائزہ لیں سکیں اور اندراج ، منتقلی اور درستگی کے لئے درخواستیں دے سکیں ، نظر ثانی کے بعد انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد 10کروڑ 40لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :