دہشت گرد وں کے خلاف جاری جنگ میں سب سے زیارہ نقصان پشتون قوم کو اٹھانا پڑرہا ہے ،

نادرا پشتونوں کے بلاک شناختی کارڈز پر اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں مرد و خواتین کے بلاک شناختی کاڈرز کا فی الفور اجرا کرے،سینٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

بدھ 27 دسمبر 2017 18:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیئنر نائب صدر سنیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کے خلاف جاری جنگ میں سب سے زیارہ نقصان پشتون قوم کو اٹھانا پڑرہا ہے ، نادرا پشتونوں کے بلاک شناختی کارڈز پر اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں مرد و خواتین کے بلاک شناختی کاڈرز کا فی الفور اجرا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام پور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سردار زادہ ایوب ناصر ، بلوچ خان تمانخیل ،خلیل موسیٰ خیل ،ملک اکبر ،حاجی کریم سلیمان خیل و ویگر موجود تھے ۔ سینٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے سینٹ کو بریفنگ کے دوران میں نے ملک کے مختلف علاقوں میں پشتونوں کے بلاک شناختی کارڈ کا نقطہ اٹھایا جس پر آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی نے یقین دھائی کروائی کہ بلاک شناختی کارڈ کے معلق جلد سینٹ کو باضابطہ طور آگاہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے شناختی کاڈر نہ ہونے کی وجہ سے پشتون قوم کے مرد و خواتین تعلیمی اداروں میں داخلوں حج کی سعادت حاصل کرنے ، سرکاری نوکریوں سے محروم رہ جاتے ہیں اس لئے بلاک شناختی کاڈر ز کا مسئلہ جلد حل کرنے کے لئے ہم نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال و دیگر وفاقی وزارء سے ملاقاتیں کرتے انہیں پشتونوں کے پنجاب ،سندھ ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلاک شناختی کارڈز کے سنگین مسئلہ سے آگاہ کیا ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت بہت جلد شناختی کارڈز کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان بنادیگی تاکہ کوئی بھی شہری شناختی کارڈ کی سہولت سے محروم نہیں رہ جائے ۔

اس موقع پر جا م پور میں مقیم پشتوتوں نے بلاک شناختی کارڈ ز و دیگرمسائل پر آواز آٹھانے پر سینٹر سرادر یعقوب ناصر کا شکریہ ادا کیا ۔