31 دسمبر کے بعد ونڈوز موبائل فونز اور بلیک بیری کیلئے وٹس ایپ سروس ختم کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 27 دسمبر 2017 00:33

31 دسمبر کے بعد ونڈوز موبائل فونز اور بلیک بیری کیلئے وٹس ایپ سروس ختم ..
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2017ء) 31 دسمبر کے بعد ونڈوز موبائل فونز اور بلیک بیری کیلئے وٹس ایپ سروس ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کیلئے دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپ وٹس ایپ کے صارفین کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے بلیک بیری اور ونڈوز 8 موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے موبائل فونز پر 31 دسمبر کے بعد سے وٹس ایپ سروس کام کرنا بند کر دی گی۔

جبکہ نوکیا ایس 40 او ایس والے موبائل فونز پر بھی وٹس ایپ سروس بند کر دی جائے گی۔ وٹس ایپ کی جانب سے ونڈوز موبائل فونز اور بلیک بیری کیلئے وٹس ایپ سروس رواں برس جون کے ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں کمپنی نے جون کے ماہ کی بجائے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن کو بڑھا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :