بلتستان کی تاریخ کا ریکارڈ لانگ مارچ ،سکردو سے عوامی سمندر گلگت روانہ ،ہزاروں افراد حکومت کیخلاف نعرے بازی

منگل 26 دسمبر 2017 22:09

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) بلتستان کی تاریخ کا ریکارڈ لانگ مارچ سکردو سے عوامی سمندر گلگت روانہ ،ہزاروں افراد حکومت کیخلاف نعرے بازی ،منفی 10درجہ حرارت میں عوام نے دسمبر کو مارچ میں تبدیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایڈپٹشن 2012کیخلاف بلتستان ریجن میں چھ روز کی ریکارڈ شٹر ڈائون ہڑتال کے بعد آج صبح سے ہے چاروں اضلاع کے کونے کونے سے گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں میں سوار ہزاروں افراد سکردو پہنچ گئے جہاں تقریباً2بجے سہ پہر احتجاجی جلسہ شروع ہوا جلسہ گاہ میں عوام کا جمع غفیر موجود تھا اور حبیب بینک سے لیکر قتل گاہ چوک تک انسانی سر ہی سر نظر آرہے تھے اور جلسے میں انجمن تاجران کے صدر غلام اطہر،عوامی ایکشن کمیٹی کے آغا علی رضوی سمیت دیگر رہنمائوں کی تقاریر کے دوران چلو چلو گلگت چلو کے نعروں کیساتھ ہی انسانی سمندر بپھر گیا اور گو حفیظ گو کے فلک شگاف نعروں کیساتھ عوام نے گلگت کی طرف روانہ ہو گیا ہے منفی دس درجہ حرارت میں ہزاروں افراد انتہائی جوش و جذبے سے گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور پیدل گلگت جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گمبہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریڈیو پاکستان چوک سے لیکر گمبہ تک سڑک کے دونوں کناروں پر ہزاروں افراد احتجاجی لانگ مارچ کو خوش آمدید کہنے کیلئے موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ میں شامل ہونے کیلئے گمبہ ،کچورا ،ڈمبو داس سمیت تمام نزدیکی آبادیوں سے ہزاروں لوگ شمولیت کیلئے انتظار میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :