خارجہ پالیسی میں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ، اگر ملک میں اب بھی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے درمیان موجود ہے تو وہ صرف پیپلزپارٹی ہے ،کشمیر کے مسئلے کو کبھی سائیڈ لائن نہیں کیا ہے اور نہ کریں گے

سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 26 دسمبر 2017 21:43

خارجہ پالیسی میں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ، اگر ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شیری رحمان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اگر ملک میں اب بھی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے درمیان موجود ہے تو وہ صرف پیپلزپارٹی ہے ،کشمیر کے مسئلے کو کبھی سائیڈ لائن نہیں کیا ہے اور نہ کریں گے ۔ وہ منگل کو سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت بدحال ہے کشکول توڑنے والوں نے ملک کو مقروض تر کردیا ہے اور پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس معاشی بدحالی کا خاتمہ کرسکتی ہے ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت نے ملک کے اجتماعی استحکام کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہیاور اس نے ایک ہانڈی میں دو مزے لینے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی تھی جس نے سلالہ واقعہ پر نیٹو کی سپلائی بند کی اور امریکہ سے اپنی بات منوائی جب بھی ملک کی ساکھ پر کوئی وقت آیا ہے تو پیپلزپارٹی نے اس کا مقابلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :