بینظیر بھٹو شہید پورے دنیا کے سیاستدانوں کیلئے ایک نمونہ ہیں ، رحمان ملک

شہید بینظیر بھٹو کی زندگی و انتھک جدوجہد پورے دنیا کے سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔آج کے دن بینظیر بھٹو کے جیالے انکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچ جاتے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 26 دسمبر 2017 20:56

بینظیر بھٹو شہید پورے دنیا کے سیاستدانوں کیلئے ایک نمونہ ہیں ، رحمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید پورے دنیا کے سیاستدانوں کیلئے ایک نمونہ ہے۔ شہید بینظیر بھٹو کی زندگی و انتھک جدوجہد پورے دنیا کے سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔آج کے دن بینظیر بھٹو کے جیالے انکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچ جاتے ہیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ شہید بینظیر بھٹو کے قاتل نہیں پکڑے گئے جو کہ غلط ہے۔ ایف آئی اے کے قابل ترین افسران نے کیس ایک اہم موڑ پر پہنچایا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جتنے قاتل و قتل کے سازش میں شناخت ہوئے تھے، مختلف واقعات میں پراسرار طور پر مارے گئے۔

(جاری ہے)

محترمہ کی شہادت کا سازش القاعدہ و بیت اللہ مسعود نے تیار کیا تھا۔

میران شاہ میں بیٹھ کر ابو عبیدہ مصری و بیت اللہ مسعود نے دو خودکش کو تیار کیا۔خودکش بمبار بلال و اکرام اللہ کو محترمہ کو قتل کرنے کیلئے بھیجا گیا۔دونوں خودکش بمبار پہلے میران شاہ کے ایک مدرسے اور بعد میں مدرسہ حقانیہ میں ٹہرے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مدرسہ حقانیہ میں مولوی نصیب کے ہاں دونوں خودکش ٹہرے اور انکو جنت میں بھیجنے کیلئے تیار کیا یں گلہ یہ ہے کہ ساتوں کے سات مجرم کیسے پراسرار طور پر مارے گئے۔

چودھری ذوالفقار کو معلوم دھشتگردوں نے مارا مگر بیل پر رہا ہوئے۔چودھری ذوالفقار نہ مارا جاتا کیس بہت آگے نکل چکا ہوا ہوتا آج چوہدری ذوالفقار کے قاتلوں کا تعلق بھی القاعدہ سے تھا جو ایک کورٹ مارشل کرنل کا بیٹا ہے غلط ہے کوئی کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تفتیش مکمل نہیں کی۔ عدالت کو کیا جلدی اچانک پڑی کہ پندرہ دن میں کیس کا فیصلہ سنایا اور دھشتگردوں کی رہائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ امریکہ حکومت سے اپیل ہے کہ سی آئی اے سے پوچھے کہ خیبر میں صرف ایک ڈرون مارا اور وہ عبید الرحمان پر اور وہ امریکن ڈرون میں مارا گیا، کس نے شناخت کروائی اور کس کے کہنے پر مارا عبید الرحمان دونوں خودکش کو لایا تھا، بلال مارا گیا اور اکرام اللہ بچ گیااکرام اللہ اب افغانستان میں چھپا ہے، حکومت واپس لائے۔

اکرام اللہ واپس جانے پر بیت اللہ مسعود سے ملا اور کہا کہ بی بی کو گولی میں نے مار ے میں افغان صدر اشرف غنی سے اپیل کرتا ہوں کہ اکرام اللہ کو ڈھونڈ کر ہمارے حوالے کریں۔ ۔۔طارق ورک