شاہد آفریدی نے سوئٹزرلینڈ میں برفیلی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلنے کی حامی بھرلی

شعیب اختر اور وریندر سہواگ سمیت کئی بین الاقوامی اسٹارز بھی ایکشن میں ہوں گے

منگل 26 دسمبر 2017 20:31

شاہد آفریدی نے سوئٹزرلینڈ میں برفیلی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلنے کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2017ء) اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی نے سوئٹزرلینڈ میں برفیلی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلنے کی حامی بھرلی، شعیب اختر اور وریندر سہواگ سمیت کئی بین الاقوامی اسٹارز بھی ایکشن میں ہوں گے۔پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے سابق اسٹار کرکٹرز فروری میں سوئزرلینڈ میں اکٹھا ہوں گے۔

(جاری ہے)

آٹھ اور نو فروری کو سینٹ مورٹز کے علاقے میں منجمد برفیلی جھیلی کی سطح پر دو ٹی ٹوئنٹی میچ میٹنگ پچ پر کھیلے جائیں گے۔سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ان نمائشی میچوں میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔ دیگر اسٹار کھلاڑیوں میں پاکستان سے شعیب اختر، بھارت سے وریندر سہواگ اور محمد کیف، سری لنکا سے مہیلا جے وردھنے اور لیستھ مالنگا، آسٹریلیا سے مائیکل ہسی، جنوبی افریقہ سے جیک کیلس اور گریم اسمتھ ، نیوزی لینڈ سے ڈینیئل ویٹوری اور ناتھن میک کولم جبکہ انگلینڈ سے مونٹی پنیسر اور اویس شاہ شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :