حمزہ شہباز کا نواز شریف کی تحریک کا حصہ بننے کی بجائے اگلے ہفتے سے الگ سے الیکشن رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 26 دسمبر 2017 19:15

حمزہ شہباز کا نواز شریف کی تحریک کا حصہ بننے کی بجائے اگلے ہفتے سے الگ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2017ء) حمزہ شہباز نے نواز شریف کی تحریک کا حصہ بننے کی بجائے اگلے ہفتے سے الگ سے الیکشن رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان میں اختلافات ختم ہونے کی بجائے مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے 31 جولائی سے سرگودھا جلسے سے عدلیہ مخالف تحریک کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تاہم دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے اس تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے نواز شریف کی تحریک کا حصہ بننے کی بجائے اگلے ہفتے سے الگ سے الیکشن رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔