عبدالرشید ترابی کی قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی اہم ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ،استقامت اور تاریخ ساز جذبہ فتح اور آزادی کی دلیل ہے،لیاقت بلوچ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو اپنے منشور اور انتخابی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں،عبدالرشید ترابی

منگل 26 دسمبر 2017 15:56

لاہور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام ا میر لیاقت بلوچ سے کنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل سابق امیر جماعت اسلامی وممبر اسمبلی عبدالرشد ترابی نے اہم ملاقات کی مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،عبدالرشید ترابی نے اپنے حالیہ پارلیمانی وفد کے دورہ ترکی اور مقبوضہ کشمیرکے اندر ہونے والے مظالم سے لیاقت بلوچ کو آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مسئلہ کشمیرکو اپنے پارٹی منشور اور انتخابی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں ،پارلیمانی وفد کادورہ ترکی مفیدرہاہے دنیااور اسلامی ممالک خود کشمیریوںکی زبان سے بات سننا چاہتے ہیں عبدالرشید ترابی نے 5جنوری اور 5فروری کے حوالے سے بھی بھرپور پروگرامات کے حوالے سے بات جذبہ فتح اور آزادی کی دلیل ہے،ہندوستان حقائق کوتسلم کرے اور کشمیریوں کو ان کو حق دے ا ور کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے،انھوںنے کہاکہ القدس کے حوالے سے امریکہ کو منہ کی کھانا پڑی ہے،یہ بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہ ہے عالمی ضمیر بیدار ہورہاہے ،اس حوالے سے حکومت پاکستان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میںمسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائے،اس وقت لوہاگرم ہے حکومت پاکستان اس سے استفاد ہ کرے اور جس طرح ترکی کے صدر اس طرح کے امکانات سے استفادہ کرتے ہیں اسی طرح حکومت پاکستان بھی استفادہ کرے،لیاقت بلوچ نے کشمیریوں کے پارلیمانی وفد کی تحسین کی اور کہاہے کہ کشمیریوںکو اپنا مقدمہ خود عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کو اس حوالے سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے،حکومت پاکستان اپنے سفارتی مشنز کو متحرک کرے ، اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان 5فروری کے حوالے سے ہفتہ یکجہتی کشمیربھرپور انداز سے منائے گی اور پوری دنیا کی اسلامی تحریکوںکو بھی ہفتہ یکجہتی کشمیرمنانے کی اپیل کرے گی اور اس حوالے سے خطوط لکھے رہے ہیں،انھوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اور قائدین بھرپورانداز سے کشمیریوںسے یکجہتی کریںگے۔