شریف فیملی نے ملک کو دیوالیا کر دیا ،

اِن کی کرپشن سے ملک قرض تلے دب گیا ہے نیب میں آج بھی ا س کرپٹ خاندان کی پیداوار موجود ہے، تحریک ِ انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وفد سے گفتگو

منگل 26 دسمبر 2017 15:55

شریف فیملی نے ملک کو دیوالیا کر دیا ،
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک ِ انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف فیملی نے ملک کو دیوالیا کر دیا ہے اِس کی کرپشن کی وجہ سے ملک قرض تلے دب گیا ہے نیب میں آج بھی ان کرپٹ خاندان کی پیداوار موجود ہے یہ لوگ نہیں چاہتے کہ اس کرپٹ خاندان کا احتساب ہو اِن ظالموں نے تو ختمِ نبوت کو بھی نہیں چھوڑااس معملہ کا ذمہ دارکو ئی اور نہیں بلکہ نواز شریف ہیں انوشہ رحمان اور انکے حوارویوں میں اتنی ہمت کہا ں کہ وہ یہ کا م کر سکیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فیضان گجر کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں عبدالرحمٰن نمبر دار ،راؤ علی اعجاز ،رانا مجاہد ایڈوکیٹ اور سینئر صحافی شیخ گلفام علی سے گفتگو کرتے ہے کیا اُنہوں نے کہا کہ جنوری ان اِنشااللہ انکو لے ڈوبے گا میں اور میر ی قیادت ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ ہے اِن ظالم اور قاتل حکمرانوں نے منہاج القرآن کے 14افراد کو وحشانہ طریقہ سے مارا گیا اور سو کے قریب لوگوں کو گولیوں سے زخمی کیا گیا اِن حکمروانوں نے انسانیت کی دھجیاں اُڑادیں ابھی تو یہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا بعد میں کہیں گے کہ مجھے کیوں ماراسپریم کورٹ نے انصاف پر مبنی فیصلے دے کر تاریخ رقم کی ہے ۔