دنیا ہماری پوزیشن سمجھے پاکستان اور بھارت کے درمیان فرق اخلاقیات کا ہے،مشیر قومی سلا متی

بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے صورتحال کو بگاڑ رہا ہے،پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ناصر جنجوعہ

منگل 26 دسمبر 2017 15:44

دنیا ہماری پوزیشن سمجھے  پاکستان اور بھارت کے درمیان فرق اخلاقیات کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2017ء) مشیر وزیراعظم برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام بنیادی ایشوز پر بھارت سے بات چیت کا خواہاں ہے مگر بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے صورتحال کو بگاڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں بھارت اپنا طرز عمل تبدیل کرے صورتحال اس کیلئے پریشان کن ہوسکتی ہے بھارت کی کھلی جارحیت کے باعث جوانوں کی شہادت اب ناقابل برداشت ہے آخر ہم کب تک جوانوں کے جسد خاکی اٹھائیں گے پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے دنیا ہماری پوزیشن سمجھے پاکستان اور بھارت کے درمیان فرق اخلاقیات کا ہے ہم انسانی قدروں کے امین ہیں جبکہ بھارت انسانیت سے عاری ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جاسوس اور دہشتگرد اس کے اہلخانہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کے عمل کا جواب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی وادی میں انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کو چھپانے کیلئے سرحدوں کو گرم کردیتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر سمیت تمام بنیادی ایشوز پر بات چیت کا خواہاں ہے مگر بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے صورتحال کو بگاڑ رہا ہے ۔