پیوٹن آئندہ روسی صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر مضبوط امیدوار

صدر کے سب سے بڑے حریف اپوزیشن لیڈر الیگسی نیولنی نااہل قرار

منگل 26 دسمبر 2017 15:44

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2017ء) روس کے الیکشن کمیشن نے صدر پیوٹن کے سب سے بڑے حریف اپوزیشن لیڈر الیگسی نیولنی کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی الیکشن کمیشن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے سب سے بڑے سیاسی مخالف الیگسی نیولنی کو خردبرد کے الزامات پر نااہل قرار دے دیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیگسی نیولنی اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قائد حزب اختلاف الیگسی نیولنی نے عوام سے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن گزشتہ 17 برسوں سے برسر اقتدار ہیں۔ روس میں آئندہ صدارتی انتخابات مارچ میں منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے 41 سالہ نیولنی ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم شروع کئے ہوئے تھے۔