قائداعظم نے ہمیشہ نوجوانوں کو اہمیت دی وہ نوجوانوں کو ملک کا اثاثہ قرار دیتے تھے،چوہدری عامر سہیل

منگل 26 دسمبر 2017 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ یوتھ موبلائزیشن کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری عامر سہیل نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ نوجوانوں کو اہمیت دی جو نوجوانوں کو ملک کا اثاثہ قرار دیتے تھے۔

(جاری ہے)

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک خصوصی پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ نوجوانوں سے ملنے کو ترجیح دی اور انہیں ان کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح نے مسلمانوں کے مساوی بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ایک علیحدہ اور آزاد و خودمختار ریاست حاصل کی تاکہ مسلمان یہاں آزادی سے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ چوہدری عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ان نوجوانوں نے دنیا کے دوسرے ممالک سے مقابلہ کر کے اپنی ان صلاحیتوں کو ثابت بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :