پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

نواز شریف کی جانب سے عدلیہ مخالف تحریک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کے خلاف فوری قانون کارروائی کے حوالے سے بھرپور قرارداد پاس کرانے کا فیصلہ ہوگا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سانحہ عمری اور جمہوریت کیلئے ان کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ، سردار لطیف کھوسہ

پیر 25 دسمبر 2017 21:39

پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے کل ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے عدلیہ مخالف تحریک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کے خلاف فوری قانون کارروائی کے حوالے سے بھرپور قرارداد پاس کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سانحہ عمری اور جمہوریت کیلئے ان کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل کو نوڈیرو میں منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کی نسبت سے ہوتا ہے اس میں محترمہ بینظیر کی جمہوریت کیلئے دی جانے والے قربانیوں اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے اس کے علاوہ آج کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اندرونی مسائل اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے، موجودہ سیاسی صورت حال میں حکومت کی بیڈ گورنس کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی کہ موجودہ حکومت کسی طرح سے عدلیہ پر حملے کر رہی ہے اور نواز شریف کا اداروں سے تصادم کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ بات ہوگی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال میں آنے والے دنوں میں دھرنوں اور تحریکوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے سابق صدر نے ملاقات کی تھی اور ان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن بہت بڑا سانحہ تھا اور اس پر پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے، اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ طاہر القادری کے ساتھ کس طرح سے چلنا ہے، ان کہ قانونی سپورٹ دینی ہے یا اس کے دھرنے میں شریک ہونا ہے، اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پر عمل ہونا چاہئے، کیونکہ اس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ براہ راست شامل ہیں، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے قراردیں پاس کی جائیں گی، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے آن لائن کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ بے بظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیاں تقریر نہیں کریں گی اور پہلے بھی نہیں کرتیں، تقریب سے خطاب چاروں صوبوں کے صدر، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے صدر کے علاوہ پارتی کے اقلیتوں کے صدر اور خواتیں کی صدر تقریر کریں گے، یہ روایات ہے چیئرمین پیپلزپارٹی اور شریک چیئرمین تقریر کریں گے، اس کے علاوہ اگر کوئی تبدیلی کرنی ہوگی تو وہ چیئرمین کریں گے۔

۔