سکردو ،ٹیکس قوانین 2012کیخلاف عوامی لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ایک ہزار گاڑیوں کی رضاکارانہ رجسٹریشن ،عوامی جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

پیر 25 دسمبر 2017 21:09

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) ٹیکس قوانین 2012کیخلاف عوامی لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل،تقریباً ایک ہزار گاڑیوں کی رضاکارانہ رجسٹریشن ،عوامی جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق جی بی پر نافذ کئے گئے وفاقی ٹیکسز کیخلاف انجمن تاجران و عوامی ایکشن کی کال پر پانچویں روز بھی بلتستان کے چاروں اضلاع میں شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے اور تمام تجارتی ،کاروباری ،پیٹرول پمپ اور میڈیکل سٹورز بند ہیں جبکہ گلگت کیلئے عوامی لانگ مارچ میں شمولیت کیلئے شگر ،کھرمنگ ،خپلو سے گاڑیوں کے قافلوں کی آمد شروع ہو گئی اور تقریباً ایک ہزار گاڑیوں نے رضا کارانہ رجسٹریشن کروائی ہے ادھر عوامی سطح پر لانگ مارچ کیلئے جوش و خروش میں شدت آرہی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی لانگ مارچ میں شرکت کریگی۔

متعلقہ عنوان :