بھارتی جاسوس کی اہلخانہ سے ملاقات پر ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا

ریڈیو چوک سے سرینا چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند تھا ،سپیکرز کانفرنس کیلئے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو راستہ دیا جاتا رہا،سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے تھے

پیر 25 دسمبر 2017 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا، ریڈیو پاکستان چوک سے سرینا چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا تاہم سپیکرز کانفرنس کیلئے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو راستہ دیا جاتا رہا،سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو بھارتی جاسوس کی ان کے اہلخانہ سے وزارت خارجہ میں ملاقات کے موقع پر سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا تھا، ریڈ زون میں عام افراد کا داخلہ بند تھا جبکہ ریڈیو پاکستان چوک سے سرینا چوک کا علاقہ مکمل طور پر سیل تھا، سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم سپیکرز کانفرنس کیلئے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو راستہ دیا گیا۔پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے تھے۔