Live Updates

تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی کیلئے ٹھوس لائحہ عمل طے کریں، احسن اقبال

قومیں دھرنوں یا لانگ مارچ سے نہیں بنتیں ،کچھ عناصر پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھ سکتے، زرداری کا خوفناک دور ابھی قوم نہیں بھولی ،عمران خان سینٹ الیکشن نہیں چاہتے، انہیں معلوم ہے پختونخواہ کے نما ئندے انکی مرضی سے ووٹ نہیں دیں گے وفاقی وزیر داخلہ کا تقریب سے خطاب

پیر 25 دسمبر 2017 15:04

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے موجودہ جمہوری حکومت قائد کے افکار و فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے قومیں دھرنوں یا لانگ مارچ سے نہیں بنتیں کچھ عناصر پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھ سکتے زرداری کا خوفناک دور ابھی قوم نہیں بھولی ،عمران خان اس لئے سینٹ کے الیکشن نہیں چاہتے انہیں معلوم ہے کہ پختونخواہ کے نمائیندے انکی مرضی سے ووٹ نہیں دیں گے ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہو گا کہ ہم نے قائد کے فرمودات پر کہاں تک عمل کیا قیام پاکستان کے مقاصد میں کہاں تک کامیاب ہوئے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو قومی تعمیر کے عمل میں حصہ لینا ہو گا وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں زاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملک کی ترقی کے لئے ٹھوس لائحہ عمل طے کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات