نئی دہلی کے نجی ہسپتال کا ڈینگی وائرس میں مبتلا بچے کے علاج کیلئے 16 لاکھ روپے کا بل

پیر 25 دسمبر 2017 14:10

نئی دہلی کے نجی ہسپتال کا ڈینگی وائرس میں مبتلا بچے کے علاج کیلئے 16 ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی وائرس میں مبتلا 8 سالہ بچے کے علاج کیلئے 16 لاکھ روپے کا بل بنا دیا۔ بچہ 21 دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا ڈینگی وائرس میں مبتل اور ہسپتال میں زیر علاج تھا ،ہسپتال انتظامیہ نے 21 دن کے اخراجات کا بل 15 لاکھ 88 ہزار روپے بنا دیا، ہم نے لوگوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ہسپتال والو ں نے انھیں علاج کے نام پر لوٹ لیاہے۔انھوں نے بتایا کہ جب ڈاکٹروں نے دیکھا کہ بچے کی حالت نازک ہے اور اس کا زندہ رہنا مشکل ہے تو ہم سے کہا کہ اسے سرکاری اسپتال لے جائیں۔

متعلقہ عنوان :