پشاور،سوات اورگردونواح میں 4.8شدت کا زلزلہ، جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلے کی گہرائی86کلومیٹر اورمرکزکوہ ہندوکش تھا،زلزلہ پیما مرکز

اتوار 24 دسمبر 2017 21:50

پشاور،سوات اورگردونواح میں 4.8شدت کا زلزلہ، جانی ومالی نقصان کی اطلاع ..
پشاور/سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2017ء) پشاور،سوات اورگردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پشاور، سوات شہراو ر اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی86کلومیٹر اورمرکزکوہ ہندوکش تھا۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :