ہم ٹیکس نفاذ کیخلاف انجمن تاجران و سول سوسائٹی کیساتھ ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ

اتوار 24 دسمبر 2017 20:43

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے ساتھ کھڑے ہیں پیپلزپارٹی کل بھی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تھی اور آج بھی ہے ، گلگت بلتستان پر ٹیکس لاگو نہیں کیا جاسکتا ، ن لیگ کی حکومت ایک ایجنڈے کے تحت جان بوجھ کر گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے عوامی مشکلات میں اضافہ ہی ہوا ہے ، ن لیگ کا منشو ر ہی عوام مشکلات میں اضافہ کرنا ہے ، ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں اور ہم ٹیکس مخالف تحریک میں انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق نہیں ملتے تب تک ٹیکس کسی صوررت لاگو نہیں کیا جاسکتا ٹیکس کا نفاذ مکمل غیر آئینی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام پر ٹیکس لاگو کرنے نہیں دیا ن لیگ ن لیگی عہدہ دران نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر عوام پر ٹیکس لاگو کر دیا ، ن لیگی اگر ٹیکس کا خاتمہ نہیں کر سکتے تو انہیں استعفیٰ دیکر گھر بیٹھنا چاہیے ۔