Live Updates

مجھےلگتا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی عمرمجھ سےچھوٹی ہے،عمران خان

یہ ہوسکتاہے؟ کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں اور قائم علی شاہ لالی پاپ منہ میں ڈال کرمجھے میچ کھیلتا دیکھ رہے ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کانجی ٹی وی کے سوال پردلچسپ جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 دسمبر 2017 20:22

مجھےلگتا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی عمرمجھ سےچھوٹی ہے،عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 دسمبر2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی عمر مجھ سے چھوٹی ہے،یہ ہوسکتاہے کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں اور قائم علی شاہ لالی پاپ منہ میں ڈال کرمجھے میچ کھیلتا دیکھ رہے ہوں۔ وہ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ٹی وی اینکرنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا کہ ” آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

(جاری ہے)

لیکن سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ ایسا ہوہی نہیں سکتا۔ قائم علی شاہ کہتے ہیں جب میں کالج میں پڑھتا تھا عمران خان تب کرکٹ ٹیم کے کیپٹن تھے۔ کیا قائم علی شاہ آپ سے بھی چھوٹے ہیں؟ جس کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ قائم علی شاہ کی عمر مجھ سے چھوٹی ہے۔مجھے لگتا ہے مجھے بڑے فیکٹ نظرآرہے تھے۔یہ ہوسکتاہے کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں اور قائم علی شاہ لالی پاپ منہ میں ڈال کرمجھے میچ کھیلتا دیکھ رہے ہوں۔۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات