مولانا طارق جمیل سے عقیدت، ٹورنٹو میں تقریب کے دوران شہری مولانا طارق جمیل سے گلے مل کر زاروقطار روتا رہا

اتوار 24 دسمبر 2017 14:15

مولانا طارق جمیل سے عقیدت، ٹورنٹو میں تقریب کے دوران شہری مولانا طارق ..
کینڈا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24دسمبر2017ء) :کینیڈا میں تقریب کے دوران ایک شہری مولانا طارق جمیل سے گلے مل کر زاروقطار روتا رہا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کے مطابق کینڈا کے میٹرو ٹورنٹو کنوینشن میں اسلامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا طارق جمیل کو مدعو کیا گیا تھا جب مولانا طارق جمیل خطاب کے لئے سٹیج پر تشریف لائے تو ایک شخص بھاگ کر سٹیج پر آیا اور مولانا طارق جمیل کے پاؤں میں گر گیا اور طارق جمیل سے کہنے لگا کہ میں مولانا صاحب میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں اور اس کے بعد وہ زارو قطار رونے لگا سکیورٹی انتظامیہ نے اس شخص کو فورا سٹیج سے نیچے اتار دیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے مولانا طارق جمیل کی کینیڈا میں لیموزین سے اُترتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تقریب کے دوران کیا ہوا مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :