رواں سال ہزاروں امریکی کمپیوٹروں میں وائرس شمالی کوریا نے ڈالے،ٹرمپ

ٹرمپ کا بیان نظراندازنہیں کیاجاسکتا،امریکی صدرخطے کو نیوکلیئر جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،شمالی کوریا کاردعمل

ہفتہ 23 دسمبر 2017 11:33

رواں سال ہزاروں امریکی کمپیوٹروں میں وائرس شمالی کوریا نے ڈالے،ٹرمپ
واشنگٹن/پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2017ء) امریکی صدر نے ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ رواں سال کے شروع میں ہزاروں امریکی کمپیوٹروں میں وائرس شمالی کوریا نے ڈالے ادھر شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان خطے کو نیوکلیئر جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جانگ کا امریکی صدر کے بیان کے جواب میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا امن یا نیوکلیئر جنگ کے دو راہے پر کھڑا ہے، ایسے موقع پر امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ رواں سال کے شروع میں ہزاروں امریکی کمپیوٹروں میں وائرس شمالی کوریا نے ڈالے۔

متعلقہ عنوان :