EIGHTEEN ISLAMABAD پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے نئے معیار قائم کرے گا

جمعہ 22 دسمبر 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2017ء) 2017 عالمی معیار کا طرز زندگی کی منزل، Eighteen Islamabad کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دو ارب امریکی ڈالرز کا رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ Ora Developers اور Saif Group کے درمیان شراکت داری کانتیجہ ہے جو کوہستان بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے الحاق سے قائم ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں 22دسمبر، 2017کو اسلام آباد میں ایک ایونٹ منعقد ہوا جس میں منیجمنٹ ٹیم کے اراکین نے شراکت داروں کا تعارف کرایا ، برانڈنگ کی رونمائی کی اور 18جنوری 2018ئ کو تجارتی آغاز کی تاریخ کے طور پر تصدیق کی۔

Eighteen 2.77ملین اسکوائر یارڈز (2.2ملین اسکوائر میٹرز) پر پھیلی ہوئی چاردیواری میں واقع کمیونٹی ہے جو اسلام آباد کے جنوب مغربی اندرون شہر کی 18ویں ڈسٹرکٹ میںتیار کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پروجیکٹ اعلیٰ معیار کا ڈیزائن اور تعمیرپیش کرتا ہے جو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ میں نئے معیار قائم کریں گے۔اعلان کے موقع پر Ora Developers کے چیئرمین، نجیب ساویرس نے اپنے تبصرہ میں کہا:’’آج ہم نے ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک شاندار ماسٹر پلان پیش کیا ہے جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کے پروجیکٹس میں انقلاب لے آئے گا۔

اس قدر معزز پارٹنرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے Ora عالمی معیارکے دارالحکومت یں معیار زندگی کی نئی منزل تخلیق کریں گے۔ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے اور جو کچھ ہم حاصل کریں گے اس کے لیے بہت پرجوش بھی ہوں۔‘‘Eighteen Islamabad کوچیمپئن شپ گولف کورس کے اطراف میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں1100 ولاز اور 900اپارٹمنٹس ہوں گے، جن کے ساتھ ایک علامتی گولف کلب ہاؤس، شاپنگ مال، فائیواسٹار بوتیک ہوٹل، طبی سہولیات اور کاروباری علاقہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

ماسٹر پلان کا تصور CalissonRTKLنے پیش کیا ہے اور اسے معروف آرکیٹکٹس اور اربن پلانرز WATG نے تیار کیا ہے۔ منفرد اور چیلنجنگ گولف کورس کو برطانیہ میں واقع کمپنیIDG نے ڈیزائن کیا ہے۔ پروجیکٹ کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر،طارق حامدی کر رہے ہیں جنہوں نے اس پروجیکٹ کے منفرد ہونے کی وضاحت اس طرح کی:’’تمام ولاز اور اپارٹمنٹس کو نہایت احتیاط کے ساتھ اس طرح بنایا گیاہے کہ وہاں سے گولف کورس نظر آتا ہے اور انہیں کشادہ شاہراہوں اور گلیوں سے منسلک کیا گیا ہے۔

اس طرح کشادگی اور پرائیویسی کا احساس ابھرتا ہے اورلوگوں کو ایسا گھر فراہم کرتا ہے جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔ فراہم کی گئی سہولتیں کسی سے کم نہیں ہیں جنہیں محفوظ، خوف سے آزاد اورخصوصی مقام پر فراہم کی جائیں گی۔‘‘اس تقریب میں نجیب ساویرس کے ساتھSaif Group کے چیئرمین انور سیف اللہ اور کوہستان بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے چیئرمین ملک عدیل بھی Eighteen Islamabad کی منیجمنٹ ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

Eighteenنیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دس منٹس کے فاصلے پر واقع ہے اور مقامی و بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک مثالی ڈیویلپمنٹ ہے جو پر تعیش رہائش اور جدید ترین سہولتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ Eighteen پاکستان میں مستقبل کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے بینچ مارک ثابت ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :