پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس 755.12 پوائنٹس کے اضافے سے 39470.89 پوائنٹس پر بند

مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 44 ارب 81 کروڑ 17 لاکھ 47 ہزار 976 روپے کا اضافہ

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 755.12 پوائنٹس کے اضافے سے 39470.89 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 44 ارب 81 کروڑ 17 لاکھ 47 ہزار 976 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار 310 روپے کی تیزی رکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 33 لاکھ 61 ہزار 120 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38800، 38900، 39000، 39100، 39200، 39300 اور 39400 پواینٹس کی سات بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 40 755.12 پوائنٹس کے اضافے سے 39470.89 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 410.48 پوائنٹس کی تیزی سے 19778.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 517.14 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1462.86 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 150.07 پوائنٹس کے اضافے سے 15101.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 41.89 پوائنٹس کی تیزی سے 19578.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 377.72 پوائنٹس کے اضافے سے 19864.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 289 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 74 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 78 روپے کے اضافے سے 1866 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح خیبر ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 72.59 روپے کی تیزی سے 1585.59 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور مری بیوریج کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 120 روپے کی مندی سے 2280 روپے اور مری بیوریج کے حصص کی قیمت بھی 27.30 روپے کی کمی سے 695.10 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان سلمان کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 71 لاکھ 25 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 1.30 روپے سے شروع ہو کر 1.38 روپے پر بند ہوئی جبکہ لوٹ کیمیکل کے 1 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار حصص کے سودے 6.10 روپے سے شروع ہو کر 6.74 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 22 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 140 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 18 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 544 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 82 کھرب 14 ارب 99 کروڑ 57 لاکھ 54 ہزار 155 روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 59 ارب 80 کروڑ 75 لاکھ 2 ہزار 131 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔