معین خان اکیڈمی کا 16رکنی دستہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے ملائشیا روانہ

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:44

معین خان اکیڈمی کا 16رکنی دستہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے ملائشیا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) معین خان کرکٹ اکیڈمی کا 15روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ سلیکٹرز نے پہلا کے ایل ٹیٹانس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چیمپئنز ٹرافی 2017،ملائشیا کیلئے 16رکنی دستہ کا حتمی انتخاب کیا ۔ میڈیا کوارڈنیٹر امیر اکرم کے مطابق معین خان اکیڈمی کی قیادت اعظم خان کریں گے۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، عصام حنیف، فیاض خان، صادق الله، دانش اقبال، شاہ زین حمید، خضر الحسن، تیمور علی، زمرق خان، زریاب خان، علی زیدی، عمیر مغل اور طلحہ مغل شامل ہیں۔

رضوان سعید کوچ اور محمود حامد منیجر ہونگے۔ منتخب ٹیم گذشتہ روز ملائشیا کیلئے روانہ ہوگئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کے والدین، معین خان، امیر اکرم خان ودیگر ٹیم کی روانگی کے وقت موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :