ہوا وے کی جانب سے سرگودھا کے عوام کے لئے اپنے آئوٹ لیٹ کا قیام

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2017ء)عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ’’ہوا وے‘‘ نے اپنے نیٹ ورک میں ایک اور آئوٹ لیٹ کے اضافہ سے پاکستان میں اپنے قدم مضبوطی سے جما دیئے ہیں، ہوا وے نے سرگودھا ٹرسٹ پلازہ میں سرگودھا کے عوام کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ہوا وے کی ایجادات اور جدید مصنوعات سے اپنی پسندیدگی کے اظہار کیلئے لوگوں کا زم زم موبائل پر رش بڑھ گیا ہے۔

اس جدید ترین برانڈ آئوٹ لیٹ کو ہوا وے کی دلچسپ ڈیوائسز کیلئے تیار کیا گیا جس کا آغاز ہوا وے میٹ 10 سیریز کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ہوا وے کی سرگودھا میں توسیع اس وقت ہوئی جب پورا ملک ہوا وے میٹ 10 لائٹ پر اپنے غیر معمولی ردعمل کا اظہار کر رہا ہے جسے پاکستان کا پسندیدہ سمارٹ فون قرار دیا جا سکتا ہے، اس سمارٹ فون کی فروخت میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے جیسے کہ چار کیمروں والے دنیا کے سب سے پہلے سمارٹ فون کو ہر کوئی اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے جنرل منیجر بلیوکنگ، ریٹیل ہیڈ سٹیون اور ایئر لنک کے سی ای او مظفر حسین پراچہ نے شرکت کی۔ سرگودھا کے سمارٹ فون کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے مقامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان میں ہوا وے کے مضبوط مقام اور اس کی ڈیوائسوں کی پسندیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے بلیوکنگ نے کہا کہ ہوا وے سمارٹ فون انڈسٹری میں جدید معیار ترتیب دینے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

اس وقت ہم لوگوں کے لئے دلچسپ راہیں کھول رہے ہیں تاکہ وہ ہماری جدید ترین ڈیوائسز اور ہوا وے کی خریداری کا تجربہ حاصل کر سکیں۔ سرگودھا میں ہمارے آئوٹ لیٹ کا افتتاح اس محبت کا ثبوت ہے جو بڑے پیمانے پر اس خوبصورت شہر اور ملک کے لوگوں نے اس کی ڈیوائسز کو منتخب کر کے ہوا وے کیلئے ظاہر کیا ہے۔ پاکستان میں اپنے صارفین کے زبردست ردعمل کو سراہتے ہوئے ہوا وے اپنے بڑھتے ہوئے آئوٹ لیٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے بعد از فروخت سروس اور سپورٹ کے ساتھ انتہائی جدید مصنوعات کی ملک گیر دستیابی کو یقینی بنانے کی جانب دیکھ رہا ہے۔